مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کے مشیر عوزی عراد نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون کو فروغ ملےگا۔ اس نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کو ایران کے خلاف استعمال کرکے فائدہ اٹھائے گا اور سعودی عرب اسرائیل کی توسیع میں بھی اہم کردار ادا کرےگا۔
عوزی عراد نے فلسطین کی موجودہ حکومت کو بہت سے چيلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اسرائیل کی اہم شریک قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب ممالک پر حکمرانی کرنے والے اکثر حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں جنھوں نے عرب عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور سعودی حکمرانوں کو امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں میں سرفہرست قراردیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ